تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 102سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہوناچاہئے پی ٹی آئی واحدجماعت ہے جسے اپنے بانی سے ملاقات اور رہائی کے علاوہ ملکی معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اورافواج پاکستان دہشت گردوں اورملک دشمنوں کے ساتھ مقابلہ میں ہے جبکہ پی ٹی آئی کاایجنڈاہی الگ ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 2سال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے پنجاب میں عوام کوہرسطح پربنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے پنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں جنہوں نے متحرک ہوکر اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے رمضان پیکج اپنی چھت اپنا گھر منصوبے سے لاکھوں بے گھر بن چکے ہیں۔ کروڑوں نوکریوں اور گھر فراہم کرنے کے دعویداروں نے اپنے دورِ حکومت میں غریب لوگوں کو چھتوں سے محروم اورلاکھوں لوگوں کوبے روزگارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں