106

تمام شرائط پوری ، پاکستان IMF پروگرا م کامیابی کیلئے پر امید

اسلام آ باد(بیوروچیف)پاکستان 3 ارب ڈالرزکے قلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرے جائزے کی کامیابی سے تکمیل کیلئے پرامید ہے جس کی مدت 12اپریل کو ختم ہو جا ئے گی -ذرائع وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دوسرے جائزے کیلئے آئی ایم ایف کی تمام اہم شرائط پوری کرلیں تاہم آ ئندہ مذاکرات میں آئی ایم ایف کادوسری سہ ماہی کارکردگی کوقابل قبول قرار دینا باقی ہے- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے جائزہ مذاکرات کابینہ کی تشکیل کے فوری بعد رواں ماہ ہونے کا امکان ہے۔.وزیر اعظم آفس کے ذرائع کا کہنا ہے رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی جائزے کیلئے تمام اہم اہداف حاصل کرچکے ہیں-جولائی تادسمبرکیلئے آئی ایم ایف کی ٹیکس وصولی کی شرط پوری کی گئی -رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف4425ارب روپے تھا اور اسی عرصے میں ایف بی آر نے ہدف کیمقابلے میں 4468ارب روپے ٹیکس جمع کیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں