تمام شہریوں کو یکساں حقوق و مذہبی آزادی حاصل ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈراین اے 95 سردار عثمان نواز باجوہ ، تحصیل صدر جھمرہ پی پی پی سردرا علی نواز باجوہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے حوالے سے ہمیشہ عادلانہ و قابلِ عمل نقطہ نظر اختیار کیا ہے، اور 1973 کا آئین جس کی ایک واضح مثال ہے، جو تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوںنے 11 اگست کو اقلیتوں کے قومی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کرنے پر صدر آصف علی زرداری کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سب کو اعتماد میں لے کر اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہی صدر زرداری کا قومی ویژن اور عوامی پہچان ہے ہماری جماعت پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر مملکت آصف علی زردرای کی قیادت میں بانی پاکستان محمد علی جناح اور قائد عوام شہیدبھٹو بے نظیر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں بسنے وا؛لی تمام اقلیتوںکے بنیادی مزہبی و قومی حقوق کے لئے آواز سر بلند کر رہی ہے ۔قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی 11 اگست 1947ع کی تاریخی تقریر میں واضح کردیا تھا کہ ان کی قیادت میں قائم ہونے والی نئی ریاست میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہو گی پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے دورِ وزارتِ اعظمی کے دوران اقلیتوں کے مسائل کے حل اور ان کی ترقی و بھبود کے لیے اٹھائے گئے بیشمار انقلابی اقدام اٹھائے تھے، جن میں وزارتِ اقلیتی امور کا قیام بھی شامل ہے ان کی پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے، جس نے اپنے غیر مسلم کارکنان کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل سیٹوں پر ٹکٹ دے کر منتخب کروایا اور سینیٹ میں بھی نمائندگی دی، جبکہ دیگر جماعتوں کے مقابلے میں اپنی حکومتوں کی کابینہ میں بھی اقلیتی برادری کو سب سے زیادہ نمائندگی دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں