تمام محکمے عوامی شکایات پر فوری رد عمل دیں،کمشنر راجہ جہانگیر انور

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ۔ایف ڈی اے،واسا،میونسپل کارپوریشن ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور تحفظ ماحولیات کے افسران کی شرکت۔ڈویژنل کمشنرراجہ جہانگیر انور نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے میونسپل سروسز سمیت دیگر اداروں کی ورکنگ پر گہری توجہ مرکوز کررکھی ہے۔واسا سیوریج سے متعلقہ عوامی مسائل کے حل کے لئے بہترین حکمت عملی اختیار کرے۔ترقیاتی پراجیکٹس پر مامور کنٹریکٹرز کو مزید متحرک کیا جائے۔کسی منصوبہ پر کام سست روی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔گردوغبار کی روک تھام کے لئے پراجیکٹس سائٹس پر مسلسل پانی کا چھڑکائو کیا جائے۔فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی ستھرائی،سٹرکوں کے واشنگ آپریشن اورڈمپنگ سائٹس کو کور کرنے کے جاری اقدامات کا تسلسل برقرار رکھے۔میونسپل کارپوریشن سٹریٹ لائٹس فعال اور سٹرکوں واندرونی روڈز کے پیچ ورک میں تیزی لا ئے۔ہر قسم کی وال چاکنگ کا فوری صفایا کرایا جائے شہریوں کو خوبصورت،صاف ستھرا اور عمدہ ماحول کی فراہمی ترجیح ہے۔تما م محکمے عوامی شکایات پر فوری ردعمل دیں تاکہ شہریوں کا محکموں پر اعتماد مزید بحال ہو۔دریں اثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ صحت کی بنیادی سہولیات ہر شہری تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے اسی ضمن میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کا سرکاری ہسپتالوں کی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد میں طبی وانتظامی امور کی جانچ کے لئے دورہ کیا اورعلاج کے لئے آئے ہوئے مریضوں اور لواحقین سے ملاقات کرکے ادویات ہسپتال سے ملنے کی تصدیق کی۔کمشنر نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی صحت دریافت اور علاج معالجہ کے عمل کی تفصیلات حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز کی خالی آسامیوں پر بھرتی اور درکار دیگر وسائل فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے ہسپتال کے خارجی راستہ پر روڈکے حصہ کی مرمت کرانے اور گردوغبار کی روک تھام کے لئے پانی کا چھڑکا کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال واچ پروگرام جاری رکھا جائے گا۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں