تھائی لینڈ اور کمبوڈیا مشروط جنگ بندی پر رضامند

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشین وزیر اعظم انورابراہیم نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا مشروط جنگ بندی پررضامند ہو گئے ہیں اور دونوں ممالک نے سرحد سے افواج ہٹانے کیلئے وقت مانگا ہے’انورابراہیمنے دعوی کیا کہ فریقین نے سرحدی کشیدگی میں کمی کے لیے افواج کی واپسی پرآمادگی ظاہرکی ہے تاکہ خطے میں امن قائم کیا جا سکے۔میکرون کی بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد اہم سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ملائیشیا نے ثالثی کا کردارادا کرتے ہوئے فریقین کوتنازع حل کرنے کیلئے مذاکرات کا مشورہ دیا تھا، توقع ہے کہ جلد ہی سرکاری سطح پر جنگ بندی اور افواج کی واپسی کا طریقہ کار طے پا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں