تھانہ بلوچنی نے چوری وڈکیتی میں ملوث4رکنی احمد علی گینگ گرفتار کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ بلوچنی عدیل مصطفی کی کارروائی، چوری وڈکیتی میں ملوث چار رکنی احمد علی گینگ گرفتار۔ گرفتار گینگ ممبران میں احمد، عمر حیات، مشتاق اور دانش شامل ہیں۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں 22مختلف وارداتوں کااعتراف کیا۔ ملزمان سے تین موٹر سائیکل، چار پسٹل، موبائل فونز سمیت بارہ لاکھ کی برآمدگی ہوئی۔ گینگ کے قبضہ سے مزید برآمدگی کیلئے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں