تھانہ سٹی و صدر گوجرہ کی حدود سے دو افراد کی نعشیں برآمد

گوجرہ(نامہ نگار)تھانہ سٹی کے علاقہ میں 45سالہ محنت کش جبکہ صدر کے علاقہ سے 50 سالہ شخص کی نعشیںبرآمد۔معلوم ہواہے کہ تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلا ع ملی تھی کہ نہر دھماں بنگلہ پل کے قریب ایک45سالہ شخص کی نعش پڑی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کی اور اس کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کر دی تو اس کی شناخت چک نمبر366ج ب گھنیاں کے محمد شفقت ولدمحمد شفیق کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور اس کی موت کے مختلف پہلوئوں پر مصروف کارروائی ہے ۔محمد شفقت کاایک بیٹااوردو بیٹیاں بیان کی جاتی ہیں۔علاوہ ازیں چوکی دواکھڑی کے علاقہ چک نمبر281ج ب سے 50سالہ نامعلوم شخص کی نعش سڑک کنارے سے ملی جس کوٹی ایچ کیو منتقل کر دیاگیا ہے جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔جو ظاہری طور پر نشہ کا عادی بیان کیاجاتاہے صدر پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں