2

تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں آج پھر درجن کے قریب ڈکیتی و چوری کی وارداتیں

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں آج پھر درجن کے قریب چوری و ڈکیتیاں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ ناصر علی ولد لیاقت علی سکنہ70 منصوراںاپنے کام سے گھر واپس آ رہا تھا کہ جیسے ہی 70کی آضافی آبادی کی جانب جانے لگے تو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان اسلحہ کے زور پر45000روپے نقدی رقم اور ایک عدد موبائل چھین کر فرار ہو گئے ،نوید احمد ولد رشید احمد سکنہ ساتواں میل بوہڑ کالونی گھر کے باہر کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 3نا معلوم ملزمان 3500 روپے نقدی رقم اور ایک عدد موبائل مالیت 25000چھین کر فرار ہو گئے ،حسنین مجید ولد عبدالمجید سکنہ 82نورنگ آباد پنسرہ کے قریب گوجرہ روڑ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے روک کر اسلحہ کے زور پر 56000روپے نقدی رقم اور ایک عدد موبائل مالیت 24000چھین کر فرار ہوگئے ،حاجی زوالفقار علی ولد نذیر احمد سکنہ 66دھاندرہ کے گھر سے چور 15000روپے نقدی رقم اور شوکت علی ولد محمد صدیق قوم غفاری عمرہ کی سعادت حاصل کر کے واپس آئے تھے ان کے گھر سے 48000روپے نقدی رقم محمد فیاض ولد عبدالسلام کے گھرمیں توڑ پھوڑ کر کے فرار ہو گئے ،،محمد سلیم ولد محمد بشیر سکنہ 280گلاں کے گھر سے نا معلوم چور ایک عدد اوون،سلائی مشین،فرشی پنکھا،پیریشر کوکر،گرینڈر مشین ،استری،کچن میں پڑے سٹیل کے برتن ،کمبل اور دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہوگئے ،عثمان ولد شریف سکنہ 66دھاندرہ اپنے گھر سے ڈیرہ موتی سائیں کے قریب جا رہا تھا کہ نا معلوم موٹر سائیکل سوارملزمان نے روک کر 6000روپے نقدی رقم موٹر سائیکل نمبری AUC1447چھین کر فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں