تھانہ پیپلز کالونی کی کارروائی،2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسرفیصل آبادکی ہدایت پر تھانہ پیپلز کالونی پولیس کی ڈکیت گینگ کے خلاف کاروائی’ ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی کی سربراہی میں ایس آئی عمیر الیاس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ڈکیت گینگ کے سرغنہ محسن کو اس کے ساتھی محمد عثمان سمیت گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان سے 19 مقدمات ٹریس آئوٹ کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 03 عدد موٹر سائیکل، 12عدد موبائل فون، زیورات، نقدی اور 2عدد پسٹل 30بور برآمد کر لئے جن کی کل مالیتی 8لاکھ 32ہزار روپے برآمدگی کی گئی۔ گرفتارملزمان سے مزید انٹیروگیشن عمل میں لائی جارہی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری سے علاقے میں چوری، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں واضح کمی آئے گی۔ گرفتار ملزمان فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔ سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ فیصل آباد پولیس ڈکیت گینگ کے خلاف بھر پور کارروائیاں کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں