تھرپارکر میں غذائی قلت سے مزید3بچے دم توڑ گئے

مٹھی(مانیٹرنگ ڈیسک) تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید 3بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد46ہوگئی۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بچے سول ہسپتال مٹھی میں زیر علاج تھے، ایم ایس سول ہسپتال مٹھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی عمریں ایک سال سے کم تھیں۔بچے پیدائشی طور پر کم وزن تھے، 70بچوں کی گنجائش والے پیڈز وارڈ میں 76 بچے زیرعلاج ہیں، والدین نے وزیراعلی سندھ سے ہسپتال میں طبی سہولیات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں