تیز رفتار بس الٹنے سے 1مسافر جا ںبحق’12زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹو پھلور بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث لاہور جانے والی بس نمبرFDS-2537 بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے وقت بس میں تقریبا 60 مسافر سوار تھے۔ حادثے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 4 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ 8 زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو اسپتال ٹوبہ منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو بھی ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں مرد، خواتین اور ایک 4 سالہ بچہ شامل ہیں جنہیں مختلف نوعیت کی شدید چوٹیں اور زخم آئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت *احسان باری ولد عنایت* کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں