تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے خاتون جاں بحق،شوہر شدید زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتار بس کی ٹکرلگنے سے خاتون جاں بحق جبکہ شوہر شدید زخمی ہو گیا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر164گ ب کا محمد فاروق اپنی اہلیہ نسیم بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبر TSG.2276 پر سوار چک نمبر299ج ب کے قریب جارہے تھے کہ پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار بس نمبرCAF.5676نے ان کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ دونوں موٹر سائیکل سے گر شدید زخمی ہو گئے جبکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے نسیم بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی محمد فاروق کو ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔بس ڈرائیور موقع سے بس چھوڑ کر فرارہوگیا۔اطلاع ملنے پرتھانہ سٹی پولیس نے متوفیہ کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور بس قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں