تیز رفتار موٹر سائیکل اور کار کے تصادم میں3افراد جاں بحق

صفدرآباد(نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ کے قریب ٹریفک کا افسوس ناک حادثہ،3 افراد جاں بحق ہو گئے۔تیز رفتار موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم شاہ کوٹ کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے نزدیک ہوا جس میں موٹر سائیکل سواروں میں پراپرٹی ڈیلر سید علی رضا شاہ کے 2 بیٹے13 سالہ غلام دستگیر اور 14 سالہ معین شامل ہیں۔تیسرا جاں بحق ہونے والا لڑکا ان کا دوست اور کریانہ سٹور وسیم انور کا بیٹا ابو بکر ہے۔ریسکیو عملہ نے جاں بحق ہونے والوں کی ڈید باڈیزضروری کارروائی کے بعد شاہ کوٹ پولیس کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں