تیز رفتار ٹرین نے نوجوان کو کچل ڈالا

گوجرہ ( نامہ نگار)ریلوے لائن کراس کر تے ہو ئے تیز رفتارٹرین کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ محلہ دستگیرکالونی کا 20سالہ اویس علی سمندری روڈ پر ویلڈنگ کی دکان پر کام کرتا تھاجواپنے گھر واپس آرہاتھاکہ قادر ی دربار کے قریب ریلوے لائن کراس کر رہا تھاکہ کراچی سے براستہ گوجرہ لاہور جانیوالی شاہ حسین ایکسپریس اچانک آگئی اور وہ اس کی ٹکر لگنے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو گیااوروہ موقع پرشدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے اس کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں