تیز رفتار ڈالہ کی ٹکرلگنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی

گوجرہ(نامہ نگار) تیز رفتار ڈالہ کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ۔ڈالہ ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 368ج ب کامہدی حسن بیٹی ساجدہ پروین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار شہر سے گائوں واپس جا رہاتھاکہ سمندری روڈ پر تیز رفتار مزداڈرائیور نے اس کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جس کوفوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔جبکہ ڈرائیور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہوگیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں