تیز رفتار ڈمپر اور موٹر سائیکل میں تصادم،باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے

گوجرہ(نامہ نگار)تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ میںتیز رفتارموٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 178 گ ب کا17سالہ شہر یاراپنے والد بابر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار شہر سے گائوں واپس جا رہے تھے کہ چک نمبر369ج ب سرجا چوک کے قریب تیز رفتار ڈمپر کے ساتھ ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں وہ دونوں شدید زخمی ہو گئے جبکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے شہر یارموقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور اس کے والد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیاگیا جہاںسے مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل ریفر کیاگیاجو راستہ میں ہی دم توڑ گیا ۔ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا صدر پولیس گوجرہ نے نعشیں قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔اور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔نعشیں گائوں پہنچنے پر کہرام مچ گیااور باپ بیٹے کی اچانک موت سے گائوں کی فضا سوگوار ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں