تیز رفتار کار کی ٹکرسے خاتون جا ں بحق،بیٹا شدید زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتارکار کی ٹکر لگنے سے خاتون جاں بحق ،بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر303ج ب کا محسن علی اپنی والدہ طاہرہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوارچک نمبر306ج ب کے قریب جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنیوالی نامعلوم تیز رفتارکار کے ڈرائیور نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں دونوں ماں بیٹا شدید زخمی ہو گئے جبکہ طاہرہ بی بی زوجہ محمد ارشد شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔ زخمی محسن علی کوفوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے کار ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرارہوگیا ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے متوفیہ کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔اورپولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔۔دریں ثنائ۔ گوجرہ(نامہ نگار)ٹریفک کے دومختلف حادثات میںدو خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔معلوم ہواہے کہ موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیورعارف حسین اپنے رکشہ پرچک نمبر 424ج ب کی فرحانہ زوجہ فرخ،مریم دختر فرخ کو لیکر شہر سے گائوں کی طرف جا رہاتھاکہ جھنگ روڈ پر تیز رفتار کار نمبر 283اے اے بی کے ساتھ ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں رکشہ سوار ڈرائیور سمیت تینوں شدیدزخمی ہو گئے ۔شدید زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں پرطبی امدادکی فراہمی جاری ہے اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کار قبضہ میں لے لی ہے پولیس مصروف کارروائی ہے۔علاوہ ازیں چک نمبر373ج ب کاشبیر احمد موٹر سائیکل پر سوارشہر سے گائوں واپس جا رہاتھاکہ گائوں کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میںشبیر،سیف اللہ اور قاسیم ساکنان چک نمبر302ج ب شدید زخمی ہو گئے ۔جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے سٹی پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں