فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون کے علاقہ عبداﷲ گارڈن کے قریب تیز رفتار کار کی زد میں آ کر او لیول کا طالب علم زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق عمیر ٹائون زینت بلاک کے رہائشی محمد احمد نے بتایا کہ 6جون کو اس کا بھائی ابوبکر جوکہ او لیول کا طالب علم ہے وہ موٹرسائیکل پر مارکیٹ سے شوارما لیکر گھر آ رہا تھا کہ جب وہ عبداﷲ گارڈن کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار ویگنار کار AWG-342 نے اسکو ٹکر مار دی’ جس کے باعث ابوبکر گر کر بری طرح زخمی ہو گیا اور ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔ تاہم مدینہ ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کر کے کار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔




