تیز رفتار کار کی ٹکر’ 43سالہ شخص شدید زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا ۔شدید زخمی کو ٹی ایچ کیو منتقل کر دیاگیا۔ڈرائیور فرارہو گیا۔ معلوم ہواہے کہ فیصل آباد کے چک 81ج ب پنڈوری کا43سالہ دائود سلطان اپنے عزیز کی خیریت دریا فت کر نے گوجرہ آیا اور ٹوبہ روڈ پر ہسپتال کے باہر کھڑاتھاکہ اس دوران ایک تیز رفتارکارنمبر6350ایل ای کے ڈرائیور نے اس کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہو گیاجسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔جبکہ کار ڈرائیورکار چھوڑ کر فرارہو گیا۔تھانہ سٹی پولیس نے کار قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں