11

تیسرے فلور سے چھلانگ لگانے والی طالبہ کو ڈسچارج کر دیا گیا

لاہور( بیورو چیف)لاہور کی نجی یونیورسٹی کے تیسرے فلور سے چھلانگ لگانے والی طالبہ کو علاج مکمل ہونے کے بعد لاہور جنرل ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق طالبہ 12روز تک لاہورجنرل ہسپتال میں زیر علاج رہی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق طالبہ کے دورانِ علاج مختلف آپریشن کیے گئے جن میں ریڑھ کی ہڈی سمیت دیگرہڈیوں کی سرجریز شامل ہیں۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے طالبہ کو مکمل طبی سہولیات فراہم کیں اور حالت میں بہتری آنے پر اسے گھر روانہ کر دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں