تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

پشاور (بیوروچیف) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے خیبر پختونخواہ میں تیل و گیس ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔او جی ڈی سی ایل نے اس نئی دریافت سے متعلق پی ایس ایکس انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کردیا۔خط کے متن کے مطابق کوہاٹ میں بارگزئی فیلڈ میں ایکس ون کنوئیں سے یومیہ 3100 بیرل تیل ذخائر ملے، ناشپا بلاک کنوئیں سے یومیہ 8.15ملین مکعب فٹ گیس کے نئے ذخائر بھی حاصل ہوئے۔ذخائر کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 3 ہزار 10 پانڈ فی مربع انچ ہے، بارگزئی ایکس ون کنوئیں کی کھدائی 30دسمبر 2024 میں 5170میٹر گہری کی گئی تھی، کراچی:ناشپا فیلڈ میں کھدائی کا عمل کامیاب ڈرل سسٹم کے ذریعے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں