جامعہ فیصل آباد کے شعبہ ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جامعہ فیصل آباد کے شعبہ ابلاغِ عامہ کے زیر اہتمام ایک نہایت معلوماتی اور اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع “سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال اور ذہنی صحت پر اس کے اثرات” تھا۔ اس موقع پر معروف ماہرِ نفسیات ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر نے سوشل میڈیا کے منفی ذہنی اثرات جیسے کہ ذہنی دبا، اضطراب، ڈپریشن اور خود اعتمادی کی کمی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ طلبا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چھوٹے بچوں کا موبائل کا استعمال انکی ذہنی و جسمانی نشونما پر شدید مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔ انہوں نے طلبا کو کہا کہ ہمیں اپنے موبائل فونز پر سکرین ٹائم سیٹ کرنا چاہیے تا کہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ دن کے کتنے گھنٹے ہم موبائل کو دے رہے ہیں اور اسکے ہم ذہن اور جسم پر کیا اثرات پڑ رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد، ڈین نیشنل بزنس اسکول، نے سیمینار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہ”ایسے سیمینار طلبہ کی رہنمائی کے لیے نہایت ضروری ہیں تاکہ وہ باخبر میڈیا پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ ذمہ دار ڈیجیٹل شہری بھی بن سکیں۔ ہمیں آن لائن رویوں کے ذہنی اثرات کو سمجھنا اور ان سے بچا کی راہیں اپنانا ہوں گی۔ اویس ستار، کوآرڈینیٹر شعبہ ابلاغِ عامہ، نے ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہم ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنی قیمتی مصروفیات سے وقت نکال کر ہمارے طلبہ کو نہایت اہم اور مفید معلومات فراہم کیں۔ ان کی موجودگی نے ہماری علمی محفل کو چار چاند لگا دیے۔ سیمینار میں طلبہ اور فیکلٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ڈیجیٹل توازن، سوشل میڈیا کے نقصانات، اور ذہنی صحت کے حوالے سے بامعنی گفتگو کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں