جامع الیاسیہ میں جلسہ دستار فضیلت اور مولانا الیاس ہزاروی،قاضی فضل رسول کے عرس کی تقریب کا انعقاد

جڑانوالہ(نامہ نگار) جامع الیاسیہ رضویہ (اسلامک یونیورسٹی) فیصل آباد روڈ جڑانوالہ میں جانشین محدث اعظم پاکستان سراج المشائخ پیر طریقت قاضی محمد فضل رسول حیدر رضوی اور شیخ الحدیث پیر طریقت علامہ محمد الیاس ہزاروی علیہ الرحمہ کے عرس پاک اور جامع کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت کا انعقاد کیا گیا جس میں پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان،علامہ محب النبی،مفتی قمر الزماں،علامہ اصغر علی نوری امیر جماعت اہلسنت جڑانوالہ، علامہ شہباز حسین چشتی، مولانا اظہر مصطفی،صاحبزادہ فضل رسول اور مولانا سید حیدر رضا نے پیر طریقت قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ قرآن و حدیث کے علم کے بغیر تعلیم مکمل نہیں ہوتی جامعہ الیاسیہ میں دینی اور عصری تعلیم کا حسین امتزاج موجود ہے۔مقررین نے مزید کہا کہ اس طرح کے ادارے نہ صرف علاقہ کیلئے بلکہ ملک کیلئے ایک تحفہ ہیں اور کسی عظیم نعمت سے کم نہیں یقینا ایسے اداروں سے فارغ التحصیل ہو کر نکلنے والے طلبا ملک و ملت کا سرمایہ ہیں ہر میدان میں وہ قوم کی رہنمائی کرکے مخلوق خدا کی خدمت کرکے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے مقررین نے مزید کہا کہ یہاں سے تعلیم و تربیت پانے والے طلبا آئندہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے مقررین نے کہا کہ سال بعد 22 علما و حفاظ کرام کا فارغ التحصیل ہونا ادارے کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ادارے کے مہتمم، انتطامیہ اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ ہر سال اتنی کثیر تعداد میں علما و حفاظ کرام فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔اور ساتھ ساتھ عصری تعلیم سائنس،کمپیوٹر،ٹیکنالوجی اور دیگر شعبہ جات میں بھی طلبا محنت کر رہے ہیں اور عصری علوم میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں پروگرام میں علامہ ابوالشمس احمد علی رضوی،محترم جمال شاہ صدر انتطامیہ مدرسہ،شیخ ناظم ناظم اعلی جماعت اہلسنت جڑانوالہ،مولانا خادم حسین باروی صاحبزادہ عثمان سیفی، حافظ ملک عرفان،صابر رضوی،شیخ شاہد، عاصم جمال ایڈووکیٹ،میاں ریاض،مولانا امیر علی نعیمی، مولانا عثمان علی چشتی،قاری محمد ارشد، قاری محمد جمیل،حافظ شاہد،مولانا کاشف رضوی،مولانا نبیل،مولانا شہزاد اور مولانا فاروق کے علاہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں