جامع مسجد شیرربانی راجہ کالونی میں مصطفائی تحریک کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مصطفائی تحریک ضلع فیصل آباد کے زیر انتظام عظیم الشان مقابلہ حسن نعت صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد مصطفائی تحریک ضلع فیصل آباد علما ونگ کے صدر پیر سید محمد طاہر کاظمی شاہ اور مصطفائی تحریک ضلع فیصل آباد کے صدر محمد اشرف بسمل کی زیر نگرانی جامع مسجد شیر ربانی راجہ کالونی میں کیا گیا مقابلے میں حصہ لینے والے نعت خوان بچے زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کو دو کیٹیگری میں تقسیم کر دیا گیا پہلی کیٹگری 15 سال سے کم عمر بچوں کی اور دوسری کیٹگری میں 16 سال سے 20 سال کے نوجوان شامل تھے 15 سال سے کم عمر کے مندرجہ ذیل بچوں نے پوزیشن حاصل کی 1.اول پوزیشن نثار اکبر ولد اصف علی 2.دوم پوزیشن حسنین علی ولدآصف علی 3.سوئم پوزیشن محمد ارحم ولد ضیا الرحمن اسی طرح 16 سال سے 20 سال کی عمر میں مندرجہ زیل بچوں نے پوزیشن حاصل کی1. اول پوزیشن محمد اویس رضا ولد گزار حسین 2. دوم پوزیشن سائم ناصر نقشبندی ولد قاری ناصر حسین نقشبندی 3. سوئم پوزیشن محمد حسین والد علامہ محمد افضل سعید اس عظیم الشان مقابلہ حسن نعت میں مندرجہ ذیل نے ججز کے فرائض انجام دیے 1 صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر پروفیسر ریاض احمد قادری 2 معروف نعت خواں علی رضوان مصطفائی تحریک کے درجہ ذیل عہدے دار اور تحریکی ساتھی تشریف لائے لیا امیر مصطفائی تحریک پاکستان غلام مرتضی سعیدی’ نائب امیر پاکستان رانا زاہد محمود ایڈووکیٹ صدر صوبہ پنجاب شمالی غلام حیدر سیالوی جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک پنجاب شمالی سعید علی عمران’ سید آفتاب عظیم بخاری’ انجمن طلبا اسلام صوبہ پنجاب کے صدر عمیر اعوان فیصل آباد ڈویژن کے صدر سلیمان مصطفائی ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد تیمور خان نائب صدر ضلع فیصل آباد محمد رفعت قادری محمد اسلم جاوید محمد صابر علی بشیر احمد فنانس سیکرٹری میاں عبدالرشید ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اسحاق انصاری رفاقت علی مجاہد ‘رفیق لودھی محمد اقبال قمر حاجی محمد عباس سجاد مصطفائی اور دیگر رہنماں اور کارکنوں کے علاہ معززین شہر نے شرکت کی جبکہ مصطفائی تحریک ضلع فیصل آباد کے جوائنٹ سیکرٹری ظفر اقبال قادری نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں