جامع مسجد مدنی صفدر آباد کی تعمیر نو کا اعلان

صفدرآباد(نامہ نگار)مدنی محلہ کی ایک نامور روحانی و سماجی شخصیت نے جامع مسجد مدنی محلہ مدنی(شہر کی قدیم ترین سب سے پہلی مسجد) صفدرآباد کی تعمیر نو کا اعلان کر دیا۔جامع مسجد مدنی میں مسجد انتظامیہ سے ایک ملاقات اس شخصیت نے آفر کر دی کہ مسجد کی تعمیر نو کے لئے تمام تر اخراجات برداشت کریں گے ،اللہ کے گھر کی تعمیر کر کے جو خوشی حاصل ہو گی اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔مسجد کی انتظا میہ نے اس مخیر شخصیت کے اعلان پر اظہار مسرت کیا اور ان کی طرف سے اس با سعادت پیشکش کو قبول کرتے ہوئے مسجد کمیٹی کے اجلاس میں مسجد کی تعمیر نو کے ڈیزائن کے لئے صلاح مشوروں کا آغاز کر دیا ہے۔مدنی محلہ سے تعلق رکھنے والے سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدرآباد ڈاکٹر عبد المجید اختر نے ڈیلی بزنس رپورٹ سے گفتگو میں کہا کہ اللہ تعالیٰ جس سے چاہتا ہے کوئی نیک کام کروا لیتا ہے یہ اس کا فضل و کرم ہے جس کو بھی عطا ہو جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں