جانوروں کی آلائشیں مین چینلز ، ڈرینج نالوں میں نہ پھینکیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے ایام کے دوران شہری قربانی کے جانوروں کی باقیات اور فضلہ واسا کے مین چینلز اور ڈرینج نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے جانوروں کی کی آلائشیں اور باقیات مین چینلز اور ڈرینج نالوں میں پھینکنے سے بلاکیج ہو جاتی ہے جس سے سیوریج ڈسپوز آف سسٹم معطل ہونے سے ایک طرف شہریوں کو سیوریج مسائل کا سامنا جبکہ دوسری طرف واسا سٹاف پر صارفین کی شکایات کے ازالے کا بوجھ مزید بڑھ جاتا ہے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ واسا کی فری ہیلپ لائن 1334چوبیس گھنٹے مکمل فعال ہے اور شہری کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں 1334پر کال کر کے اندراج کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مین چینلزاور ڈرینج نالوں میں جانوروں کی باقیات نہ پھینکنے کے حوالے سے ڈرینج ڈائریکٹوریٹ مانیٹرنگ کرے گا اور باقیات پھینکنے والے شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ شہری واسا انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ شہریوں کا تعاون سے ہی واسا فیصل آباد شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری اور بہترین سروسز ڈیلیور کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں