جدہ میں 6اوورز کرکٹ ہنگامہ ٹورنامنٹ کھیلا جائیگا

جدہ (سپورٹس نیوز) ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (WPCA) کے زیراہتمام چھ اوورز پر مشتمل منفرد کرکٹ ٹورنامنٹ 6 اوورز کرکٹ ہنگامہ 23 ستمبر 2025 کو سعودی عرب کے یوم الوطنی کے دن جدہ میں منعقد ہوگا۔چیف آرگنائزر ندیم الندوی نے میڈیا اور سوشل میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ایونٹ میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سے دو ٹیمیں دمام، ایک طائف، ایک ینبع، دو تبوک جبکہ 6 ٹیمیں جدہ سے میدان میں اتریں گی۔ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سات انٹرنیشنل کرکٹرز بھی شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں