جذبہ جہاد کو ایک سازش کے تحت ختم کیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے فلسطین میں اسرائیل کی جاری دہشتگردی اوراسکے نتیجے میں ہونیو ا لی شہادتوں اورتباہی وبربادی پرگہر ے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ فلسطین میں جاری ظلم وجبر پرعالمی خاموشی درحقیقت ظالم کی حوصلہ افزائی ہے۔ غزہ فلسطین میں انسانیت آخری سانسیں لے رہی ہے۔ مسلم امہ، حکمرانوں اورعالمی برادری ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ اس سے بڑھ کر اورظلم کیا ہوگا بم کے دھوئیں کیساتھ انسانی لاشیں اورمساجد کے میناروں سے اٹھتی سسکیاں بھی عالمی ضمیر کوجھنجوڑنے میں ناکام رہی ہیں۔ دنیا میں ہی محشر کامنظر فلسطین میں پچھلے ایک سال سے زائدعرصہ سے جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں