جرائم میں اضافہ سے فیصل آباد کے شہری عدم تحفظ کا شکار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر مزید 62 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال وزر چھین کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں اور 2لڑکوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سندھو ٹائون کے رہائشی عارف کی جواں سالہ بیٹی (آ) کو ملزمان زوہیب وغیرہ’ تاندلیانوالہ کے علاقہ 423گ ب کی رہائشی تسلیم بی بی کی بیٹی (ک) کو ملزمان حسن علی وغیرہ’ ٹھیکری والا کے علاقہ 74 ج ب کے اسحاق کا بیٹا اور ملت ٹائون کے علاقہ گھونہ کے غلام مرتضیٰ کا بھائی گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے، جنہیں نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا’ جبکہ کوتوالی روڈ پر حمزہ محمود سے 10ہزار’ فون’ بکرمنڈی روڈ پر کاشف کی دکان سے لاکھوں کا سامان’ افغان آباد کے رفیق سے جھپٹا مار کر فون’ محمدپورہ میں شعیب الطاف سے نقدی’ فون’ غلام رسول ٹائون کے شہزاد علی کی دکان سے سامان چوری’ مدینہ آباد کے سٹیفن کے گھر سے ایل سی ڈی چوری’ فیصل ہسپتال کے قریب اکرام سے 10ہزار’ فون چھین لیا’ 208 چک کے عبداﷲ سے نقدی’ فون’ گلشن سویٹ جڑانوالہ کے قریب مجیب بٹ سے 30ہزار’ فون’ گلستان کالونی کے محمد عمیر سے نقدی’ فون’ محلہ مصطفی آباد کے ارشاد احمد خان سے ڈیڑھ لاکھ’ فون’ الائیڈ موڑ کے قریب عثمان سے 65ہزار’ فون’ نورپورہ کے نعیم شاہد کے گھر کے تالے توڑ کر 2لاکھ لوٹ لیے’ شیراز پارک کے قریب حسنین طارق سے 300 روپے’ فون’ مانانوالہ کے زاہد سے نقدی’ فون’ مین بازار منصورآباد کے اعجاز سے نقدی’ فون’ بوڑیوال روڈ پر حسنین علی سے 1800 روپے’ فون’ پرتاب نگر کے احسان سے نقدی’ فون’ جوہر کالونی کے احسن سے نقدی’ فون’ طلائی انگوٹھی’ ملت ٹائون سی بلاک کے کامران سے فون چھین لیا’ بھائی والا پھاٹک کے قریب ذوالفقار علی سے نقدی’ فون’ مظفر کالونی کے معظم عباس کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری’ 66 ج ب کے قریب غلام فرید سے 48ہزار’ فون’ صدیقیہ قبرستان کے قریب دلدار کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چور لے اُڑے’ اوڈین سٹریٹ کے رمضان کا سپرے پمپ چوری’ جنرل ہسپتال حسیب شہید کالونی کے قریب نعیم سے نقدی’ فون’ رسالہ نمبر 12 کے قریب ثاقب سے نقدی’ فون’ ایوب کالونی کے محمد سلیم کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ چمڑا منڈی جڑانوالہ کے قریب شیخ اویس سے نقدی’ فون’ تاج رائس ملز کے قریب احمد سے 10ہزار’ فون’ 45گ ب کے رفیق کا گھر لوٹ لیا’ 193رب کے عثمان غنی کے ڈیرہ سے سامان چوری’ 71رب کے اعجاز علی سے 9ہزار’ فون’ 615گ ب کی منظوراں بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا’ ناظم آباد کے اﷲ دتہ سے نقدی’ فون’ 53 گ ب کے علی حسن سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ جبکہ دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔ علاوہ ازیں اقبال سٹیڈیم سے نوید’ باغ جناح سے ارشد’ کمپنی باغ کے باہر سے جوہر رضا’ الائیڈ ہسپتال سے شمائلہ’ جھنگ بازار سے عدیل’ کوکیانوالہ شہزاد ٹائون سے منیر احمد’ مظفرآباد کے محسن رضا’ ڈی گرائونڈ سے اشرف’ پیپلزکالونی کے رمضان’ رحمانیہ روڈ سے عاصم علی’ مجاہد ہسپتال سے کامران اقبال’ گلستان کالونی کے غلام دستگیر’ دکن پارک سے کامران سرور’ عبداﷲ گارڈن کے جہانگیر’ 73ج ب کے سمیع اﷲ’ فیصل ٹائون کے شہزاد’ نواب ٹائون کے عابد حسین’ صدیقیہ قبرستان سے محمد علی’ واٹر ورکس جڑانوالہ سے عبدالرحمن’ قصبہ تاندلیانوالہ کے عمر رضا’ 228 گ ب کے مزمل علی اور دیگر شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں