جرم ثابت ہونے پر 2افراد کو سزائے موت کا حکم

گوجرہ(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ شفاقت علی نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہو ئے جرم ثابت ہو نے پر دوافرادکو سزائے موت سنادی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواں لاہور پولیس نے چک نمبر336ج ب کے محمد رفیق کی مدعیت میںگائوں کے اعظم عرف بھالو،اظہر عرف اجی اور یٰسین وغیرہ کے خلاف فائرنگ کر کے محمد رفیق کی والدہ چراغ بی بی کوقتل کر نے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھااور تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ کاچالان مرتب کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیاجس پرفاضل جج نے مقدمہ کی سماعت کر تے ہو ئے جرم ثابت ہو نے پر اعظم عرف بھالو،اظہر عرف اجی کوسزائے موت اورآٹھ آٹھ لاکھ جرمانہ کی سزاکاحکم سنایا عدم ادائیگی جرمانہ پر مذید چھ چھ ماہ قید بھگتناہوگی۔ اعانت کے ملزم یٰسین کو شک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں