جشن آزادی کے سلسلہ میں گرلز ہینڈ بال میچ کا انعقاد۔ پولیس ہینڈبال ٹیم فاتح قرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معرکہ حق تقریبات کے سلسلے میں 78ویں جشن آزادی کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام شہباز شریف انڈور سپورٹس کمپلیکس ہال میں گرلز ہینڈبال میچ منعقد ہوا جس میں پولیس ہینڈبال ٹیم اور ایجوکیٹر ہینڈبال ٹیم کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم شاندار کارکردگی کے بعد پولیس ہینڈبال ٹیم نے ایجوکیٹر ٹیم کو 14-10سے شکست دے کر میدان مار لیا ۔ تماشائیوں نے کھلاڑیوں کے جوش و جذبے کو بھرپور داد دی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ حاجی محمد رفیع تھے۔ محمد نعمان اور محمد علی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔پولیس ہینڈبال ٹیم کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 15ہزار روپے کیش انعام اور ٹرافی جبکہ ایجوکیٹر ہینڈبال ٹیم کو دوسری پوزیشن پر 10ہزار روپے کیش انعام اور ٹرافی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں