جشن آزادی کے سلسلے میں سپورٹس کے مقابلے

سرگودہا(بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ”حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک” معرکہ حق جشنِ آزادی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنرز نے تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جشنِ آزادی کے سلسلے میں سپورٹس مقابلے جوش و جذبے سے جاری ہیں، جبکہ نجی و سرکاری عمارات کو برقی قمقموں، قومی پرچموں اور خوبصورت لائٹنگ سے سجا دیا گیا ہے۔ شہروں کی تزئین و آرائش تیزی سے جاری ہے۔ عوامی دلچسپی کے لیے میوزیکل نائٹس، فلوٹس، موٹر سائیکل ریلیاں اور لیز شو منعقد کیے جائیں گے۔ 13 اگست کی رات تحصیل اور ضلع سطح پر شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ 14 اگست کو ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی پروقار تقریبات ہوں گی۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے اس موقع پر کہا کہ “یومِ آزادی پاکستان کی بقاء اور ترقی کی علامت ہے۔ ہمیں اس دن کی نسبت سے نہ صرف اپنی آزادی کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے بلکہ قومی یکجہتی، امن اور ترقی کے لیے عملی کردار بھی ادا کرنا ہے۔ جشنِ آزادی کی تقریبات عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو مزید پروان چڑھائیں گی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر، ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد گورائیہ، ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ اے ڈی سی جی رانا محمد ابوبکر اور اے سی جی مجاہد عباس بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں