جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

کوئٹہ (بیوروچیف)سندھ کے علاقے جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی چار بوگیا ں پٹڑی سے اتر گئیںتاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے حکام کے مطابق جیکب آباد سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس جب آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکا ہواجس سے ٹرین کے ساتھ لگائی جانے والی پاور وین کا فرش معمولی ٹوٹ گیاجبکہ کی چار بوگیا ں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور ریلیف ٹرین کے ذریعے پٹڑی سے اتری ہوئی بوگیوں کو ٹریک پر چڑھانے کا کام شروع کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں