جعلی ای میلز ،ہیکرز کا مضبوط ہتھیار،عوام پریشان

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستانی عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے ذریعے ایک بار پھر سے نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے، ہیکرز جعلی ای میل کے ذریعے خود کو پاک سرٹ کی سرکاری ایڈوائزری ظاہر کرکے عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کے ماتحت ادارے نینشل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جعلی ای میل کا مقصد میلویئر ڈان لوڈ کروا کر نظام کو متاثر کرنا ہے، ای میل میں جعلی پی ڈی ایف منسلک ہے جس میں فشنگ لنک موجود ہے۔ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ای میل میں فوری ایکشن لینے کا دبا ڈال کر سوشل انجینئرنگ کی جارہی ہے، ای میل بھیجنے والا پتہ سرکاری ڈومین سے نہیں ہے۔ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ فشنگ لنکس پر کلک کرنے سے پاس ورڈ چوری ہوسکتا ہے اور متاثرہ افراد اپنی ذاتی معلومات ہیکرز کو دے سکتے ہیں۔ایڈوائزری کے مطابق ای میل میں جعلی سیکیورٹی پیچ انسٹال کرنیکا کہا جا رہا ہے، نیشنل سرٹ نے اس حوالے سے متعدد مشتبہ نکات کی نشاندہی کرتے ہوئے عوام کو خبردار رہنے کے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔ ایڈوائزری میں متنبہ کیا گیا ہے کہ عوام مشتبہ ای میلز سے فائلز ڈان لوڈ یا لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں