28

جعلی حکیموں اور دواخانوں کا کاروبار عروج پر

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)جعلی حکیموں اور دواخانوں کا کاروبار عروج پر۔غیر رجسٹرڈ حکیم حکمت کی آڑ میں کھلے عام سٹرائیڈز اور جنسی ادویات فروخت کر رہے ہیں ڈرگ انسپکٹر اور محکمہ صحت کے افسران خاموش۔منڈی صادق گنج میکلوڈ گنج اور منچن آباد تحصیل کے گردونواح میں جعلی حکیموں کا کاروبار کھلے عام جاری ہے ان پڑھ افراد دیسی و یونانی ادویات خانوں کی آڑ میں کھلے عام سٹرائیڈز اور جنسی ادویات فروخت کر کے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں پاکستان طب کونسل سے رجسٹریشن کے بغیر یہ دواخانے اور حکمت کے مراکز چلائے جا رہے ہیں جہاں آنے والوں مریضوں کو سٹرائیڈز نشہ آور اور جنسی ادویات پیس کر خالی کیپسولز میں پیک کر کے فروخت کی جا رہی ہیں منچن آباد میں تو ایسے دواخانے موجود ہیں جو مختلف دیسی ادویات ازخود تیار کر کے پنجاب کے دیگر شہروں کو سپلائی کر رہے ہیں محکمہ صحت کے افسران نے آج تک تحصیل بھر میں ان جعلی حکیموں اور ان رجسٹرڈ دیسی و یونانی دواخانوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں