جعلی پائپ لائن ڈال کر گیس چوری کرنیوالے پکڑے گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ جبار ٹائون میں جعلی پائپ لائن ڈال کر گیس چوری کرنے والے پکڑے گئے، محکمہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے انجینئر طاہر محمود کو اطلاع ملی تھی کہ جبار ٹائون گلی نمبر2 نزد شاہد عطاری اسٹیٹ ایجنسی کے قریب بعض افراد نے سوئی گیس کی پائپ لائن کو ٹمپر کر کے فیک پائپ لائن ڈال رکھی ہے اور مذکورہ گلی میں ارشد وغیرہ گیس چوری کر رہے ہیں جس پر سوئی گیس کے انجینئر طاہر محمود نے عملہ کے ہمراہ جبار ٹائون میں چھاپہ مارا تو جعلی گیس پائپ لائن پکڑ لی اور گلی کے رہائشیوں ارشد وغیرہ کے خلاف گیس چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کروا کر بازپرس شروع کر دی۔ جبکہ دیگر گیس چوری کرنے والے افراد موقع سے فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں