جلوی مارکیٹ میں شیر کاوائلڈ لائف ٹیم پر حملہ،1اہلکار زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ روڈ جلوی مارکیٹ میں شیر نے وائلڈ لائف ٹیم پر حملہ کر دیا، ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ وائلڈ لائف ٹیم جلوی مارکیٹ دربار میں شیروں کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو پنجرے میں بند شیر نے اہلکار احسان محبوب کو دبوچ لیا۔وائلڈ لائف کی ٹیم شیروں کو پکڑے بغیر واپس روانہ ہو گئی جبکہ زخمی اہلکار احسان محبوب کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لاہور میں ایک ہفتے کے دوران پالتو شیروں کے حملے سے دو بچوں کے زخمی ہونے کے افسوسناک واقعات کے بعد پنجاب بھر میں نجی تحویل میں شیر اور ٹائیگر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے۔لاہور، ملتان، جہلم اور دیگر اضلاع میں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 59 شیر اور ٹائیگر برآمد کر کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں