10

جماعت اسلامی کا ڈسٹرکٹ بارکے عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران کے اعزازمیں دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہا ہے جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی میں وکلاء برادری کا اہم کردار ہے۔معاشرہ ظلم اور ناانصافی کی آماجگاہ بن چکا ہے، توقع ہے کہ ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب عہدیداران عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اور نظام عدل کی اصلاح کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔تقریب سے صدربار میاں انوارلحق ایڈووکیٹ،سیکرٹری رانامرتضیٰ حکیم،میڈم شکیلہ کھرل،صدر اسلامک لائرزاحمدکھارا،سردارظفرحسین،عظیم رندھاوا،شیخ محمد مشتاق و دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں