جماعت اسلامی کے کارکن اپنے آپکو مستقبل کیلئے تیار کریں

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پی پی 113کے امیرچوہدری سلیم گجرجنرل سیکرٹری محمد بلال انور،میاں اجمل حسین بدر نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ دنیا بدل رہی ہے، تاریکی کے سائے بھی منڈلا رہے ہیں اور امید کی کرنیں بھی روشن ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اسرائیل، ایران اسرائیل، یوکرین روس اور پاکستا ن اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگیں، شام اور بنگلا دیش میں آنے والی تبدیلیوں نے عالمی منظر نامہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ خصوصی طور پر پاکستان کی بھارت سے فتح اور اس کے نتیجے میں پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی اور بنگلا دیش اور پاکستان میں تعلقات کی بحالی مثبت اشارے ہیں۔ چوہدری سلیم گجرنے کہا کہ پاکستان جو رمضان کے مبارک مہینے میں معرض وجود میں آیا، بظاہر اس کے حق میں برکات اور غیبی مدد کے اشارے واضح ہونا شروع ہوچکے ہیں جو امت کے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی جدوجہد کو 6 سو60 دن گزر چکے ہیں اور اسرائیل تمام تر مادی طاقت کے باوجود اس چھوٹی سی پٹی پر قبضہ نہیں کرسکا۔ پاکستان کی فتح اور شام اور بنگلا دیش کے انقلابات بھی اس روشن مستقبل کی نوید سنارہے ہیں۔ رہنمائوںنے کہا کہ پاکستان کی قدرومنزلت میں حالیہ اضافہ سے دکھائی دیتا ہے کہ مملکت خداداد عالمی سطح پر حالات کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے وابستہ افراد اپنے آپ کو مستقبل کے لیے تیار کریں، سیرت و کردار میں بہتری لائیں اور اپنی علمی و فکری نشونما پر توجہ مبذول کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں