جماعت اسلامی کے یونین ناظمین کا اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پی پی 114کی زونل نظم کا اہم اجلاس مسجد ابوالا علی مودودی نور پورہ ستیانہ روڈ میں منعقد ہوا۔جس میں امیر پی پی 114ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی ،ٹکٹ ہولڈرپی پی 114 میاں عبدالستار بیگا اور نائب قیم اور میڈیا کواڈنیئٹر ڈاکٹر حافظ حیات نے خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں تمام یونین کونسلزکے ناظمین سے ماہانہ رپورٹ اور عوامی کمیٹیوں کے حوالے سے رپورٹ لی گئی ،بیت المال کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی گئی اور گز شتہ سال کا بجٹ بھی پیش کیا گیا ،یونین کونسل کی مالی اعانت کا اہداف بھی طے کئے گئے ۔اور اگست میں استحکام پاکستان کنونشن کی تیاریوں اور اس کے اہداف کا تعین کیا گیا ۔اجلاس کے اختتام پر فلسطین سے اظہار یکجہتی اور شہداء کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں