جماعت اسلامی گوجرہ کے وفد کی ایس پی سے ملاقات

گوجرہ(نامہ نگار)ڈی ایس پی گوجرہ اختر علی وینس کوایس پی کے عہدہ پر ترقی ملنے پر جماعت اسلامی گوجرہ حلقہ پی پی 119کے امیرمحمود احمد عزمی ،شعبہ نشرواشاعت حافظ احمد محمود نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں دلی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمائوں کا اظہار کیا ۔ایس پی اختر علی وینس نے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہاکہ گوجرہ کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے میری تعیناتی کے دوران جس محبت کا اظہار کیاہے میں کبھی فراموش نہیں کر سکتااور گوجرہ کے عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہاہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں