جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بابرکت موقع پر نروالہ روڈ، ایگریکلچر یونیورسٹی گیٹ کے بالمقابل پرچم کشائی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت امیر شہر جماعت اہل سنت صاحبزادہ محمد قاسم وقار سیالوی نے کی جبکہ شہر کی مقتدر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ ان میں پیر سید شفاعت رسول شاہ، حاجی منیر احمد نورانی اور سید آفتاب عظیم بخاری ،میاں محمد احمدجنرل سیکرٹریسمیت دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔اس پروقار تقریب کی سرپرستی اور نگرانی نائب امیر جماعت اہل سنت پاکستان شہر فیصل آباد عبدالجبار قادری محمدی نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر شہر نے کہا کہ:”میلاد النبی ۖ کے موقع پر سبز جھنڈوں کے ساتھ ساتھ سبز درخت بھی زیادہ سے زیادہ لگانے چاہئیں تاکہ ماحول کو سرسبز و شاداب بنا کر حقیقی معنوں میں محبتِ رسول ۖ کا پیغام عام کیا جا سکے۔”تقریب کے اختتام پر شرکا نے یہ عہد کیا کہ عید میلاد النبی ۖ کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے ساتھ ساتھ شہر فیصل آباد کو سبز اور خوشحال بنانے کی جدوجہد بھی جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں