جمعیت اہلحدیث سیلاب زدگان کی امداد کیلئے متحرک ہے،عبدالرشید حجازی

جڑانوالہ (نامہ نگار) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان عبدالرشید حجازی نے نائب ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستا ن سنٹرل پنجاب ڈاکٹر طارق عباس چوہدری ،امیر جمعیت اہلحدیث جڑانوالہ چوہدری حبیب اللہ عطار، ناظم ملک عبدالحفیظ،میاں وقاص خالد میاں منیر احمد،میاں شکیل احمد و دیگران کے ہمراہ غلہ منڈی مسجد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7ستمبر 1974تاریخی دن ہے ذوا لفقا ر علی بھٹو کے اقدام کو سراہتے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان نے تاریخ رقم کی ہے،مودی نے جو آبی جارحیت کی ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں،شکست خوردہ بزدل بھارت حواس باختہ ہو چکا ہے اور زخم چاٹ رہا ہے، سندھ طاس معاہدہ توڑنا آسان بات نہیں ہے مودی اپنی حرکتوں سے باز آ جا کیونکہ پاکستان چھوٹا ملک ضرور ہے مگر بزدل نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ڈیمز کا نہ بننا حکمرانوں کی ناکامی ہے ڈیمز کی تعمیر وقت کا تقاضا ہے۔مسلم لیگ ن اتحادی جماعت ہے مگر جمعیت اہلحدیث کو شدید تحفظات ہیں۔مقامی قیادت نے جمعیت اہلحدیث کو مایوس کیا ہے مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے اورضمنی انتخابات میں مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔انتقامی سیاست خود عمران خان اور پی ٹی آئی کی متعارف کروائی ہے۔موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کو مذاکرات کا راستہ اپنانا ہو گااورمیز پر بیٹھ کر حل نکالنا وقت کا تقاضا ہے۔جمعیت اہلحدیث سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔مشکل کی گھڑی میں پوری قوم کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے کام کرنا چاہیے۔مرکزی جمعیت اہلحدیث جڑانوالہ کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے 6 لاکھ روپے نقد دئیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں