جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سپہ سالار آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدے پر فائز ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں’ یقینا یہ اعزاز یہ اعزاز نہ صرف ان کی بے مثال عسکری قیادت، قومی سلامتی کے لیے انتھک جدوجہد اور پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف ہے، بلکہ یہ پوری قوم کے اعتماد کا مظہر بھی ہے’ ان خیالات کا اظہار آرائیں ایسوسی ایشن یوتھ ونگ پاکستان کے اجلاس سے مرکزی صدر میاں ابوبکر جواد آرائیں’ مرکزی جنرل سیکرٹری میاں احمد علی آرائیں’ آرائیں ایسوسی ایشن یوتھ ونگ فیصل آباد کے صدر میاں خالد آرائیں ،چیئرمین میاں سہیل آرائیں ،نائب صدر میاں بلال آرائیں ،جنرل سیکرٹری مہر حسن آرائیں نے کیا’ اجلاس میں میاں سفیان آرائیں ، میاں اسرار آرائیں’ میاں رضوان آرائیں’ میاں نبیل آرائیں اور میاں قدیر آرائیں کے علاوہ آرائیں ایسوسی ایشن یوتھ ونگ پاکستان کے عہدیداروں اور ممبروں نے شرکت کی’ مقررین نے یقین کا اظہار کیا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج مزید مضبوط، متحد اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں گی’ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے’انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کی آرائیں برادری اپنے سپہ سالار فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر کے شانہ بشانہ ہے اور ان کی مزید کامیابیوں کی خواہاں ہے’ انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے محبت وطن آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو اس اہم عہدے پر فائز کیا’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں