جنرل ہسپتال گوجرہ میں ڈاکٹر کی مریضوں کیساتھ بد اخلاقی

گوجرہ(نامہ نگار)آئی کم جنرل ہسپتال گوجرہ میں ڈاکٹر نے مریضوں کے ساتھ بداخلا قی کرنا معمول بنالیا۔ہسپتال کو ذاتی جاگیر سمجھنے لگا ۔ مریضوں کوسول ہسپتال کی بجائے ذاتی پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کروانے پر مجبور کر نے لگا۔ چک نمبر298ج ب کے محمد خالدنے ایم ایس گوجرہ ڈاکٹر وسیم حیات کودرخواست دیتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ سول ہسپتال گوجرہ کے آرتھو پیڈک ڈاکٹر عثمان اکمل کے پاس چیک اپ کیلئے آیاجس نے اس کے ساتھ بدتمیزی کر تے ہو ئے ناقابل برداشت رویہ اختیار کیااور کہاکہ آپ کے مرض کا علاج سرکاری ہسپتال میں ممکن نہیں ہے لہذاآپ پرائیویٹ ہسپتال میں اپناعلاج کروائیں جس پر ایم ایس ڈاکٹر رانا وسیم حیات نے ڈاکٹر عثمان اکمل سے درخواست میں لگائی گئی شکایت پر پوچھاتو ڈاکٹر مذکور آپے سے باہر ہو گیا اورمبینہ طورپر اپنے موبائل سے ویڈیوبنانا شروع کر دی جس پر ایم ایس نے اس کو روکاتوسیخ پا ہو کر جواب دینے سے انکاری ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں