جنوبی سوڈان دنیا کا غریب ترین ملک قرار

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف جریدے فوربز نے دنیا کے 10غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے، جو فی کس جی ڈی پی کی بنیاد پر مرتب کی گئی۔ اس فہرست میں زیادہ تر افریقی ممالک شامل ہیں، جبکہ جنوبی سوڈان دنیا کا سب سے غریب ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں پاکستان اور بنگلہ دیش شامل نہیں ہیں، جسے بھارتی میڈیا نے حیران کن قرار دیا ہے۔ 2011میں آزادی حاصل کرنے والا مشرقی افریقہ کا یہ چھوٹا ملک سب سے کم فی کس جی ڈی پی رکھنے والا ملک قرار دیا گیا ہے۔ اس کی مجموعی جی ڈی پی 29.99بلین ڈالر ہے اور آبادی 1.1کروڑ افراد پر مشتمل ہے۔مشرقی افریقہ میں واقع یہ زمین سے گھرا ہوا ملک شدید غربت کا شکار ہے۔ 2.15بلین ڈالر کی مجموعی جی ڈی پی کے ساتھ 1.34کروڑ افراد یہاں آباد ہیں۔ زرعی معیشت اور تیزی سے بڑھتی آبادی غربت کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔ 5.84ملین آبادی اور 3.03بلین ڈالر کی جی ڈی پی رکھنے والا یہ ملک قدرتی وسائل جیسے سونا، تیل، یورینیم اور ہیروں سے مالا مال ہے، لیکن مسلسل سیاسی عدم استحکام اور مسلح تصادم نے اس کی معیشت کو مفلوج کر رکھا ہے۔جنوب مشرقی افریقہ کا یہ ملک خوبصورت مناظر کے لیے جانا جاتا ہے، مگر 10.78بلین ڈالر جی ڈی پی اور 2.13کروڑ آبادی کے ساتھ دنیا کا چوتھا غریب ترین ملک ہے۔ اس کی معیشت کا انحصار بارش پر مبنی زراعت پر ہے، جو موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہوتی ہے۔سابق پرتگیزی کالونی موزمبیق 24.55بلین ڈالر جی ڈی پی اور 3.44کروڑ آبادی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ دہشت گردی، گینگ تشدد، قدرتی آفات، بیماریوں، تیزی سے بڑھتی آبادی اور زرعی پیداوار میں کمی اس کی غربت کی بنیادی وجوہات ہیں۔افریقہ کا جنگ زدہ ملک صومالیہ، جو بحری قزاقوں کی کارروائیوں کے لیے بھی بدنام ہے، 13.89بلین ڈالر جی ڈی پی اور 1.9کروڑ آبادی کے ساتھ دنیا کا چھٹا غریب ترین ملک ہے۔ خانہ جنگی اور سیاسی عدم استحکام نے اسے معاشی بحران میں دھکیل رکھا ہے۔سب صحارن افریقہ کا سب سے بڑا ملک جمہوریہ کانگو 79.24بلین ڈالر کی جی ڈی پی اور 10.4 کروڑ آبادی کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ کوبالٹ اور تانبے کے وسیع ذخائر کے باوجود اس کی 62 فیصد آبادی یومیہ 180 روپے سے بھی کم میں گزارا کرتی ہے۔5.49 ملین آبادی اور 5.05 بلین ڈالر جی ڈی پی کے ساتھ مغربی افریقہ کا یہ ملک آٹھویں نمبر پر ہے۔ خانہ جنگیوں، ایبولا جیسے وبائی امراض اور کمزور معیشت نے اسے بدترین غربت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ایران کا قریبی اتحادی یمن 16.22 بلین ڈالر جی ڈی پی اور 3.44 کروڑ آبادی کے ساتھ دنیا کا نواں غریب ترین ملک ہے۔ خانہ جنگی، سیاسی عدم استحکام اور بنیادی سہولیات کی کمی نے یہاں کے عوام کو شدید مشکلات میں ڈال رکھا ہے، جہاں لاکھوں افراد اقوام متحدہ سمیت دیگر تنظیموں کی امداد پر گزارا کر رہے ہیں۔بحر ہند میں واقع جزیرہ نما ملک مڈغاسکر، جو بھارت کا ایک قریبی اتحادی بھی ہے، دنیا کا دسویں غریب ترین ملک قرار پایا ہے۔ 18.1 بلین ڈالر جی ڈی پی اور 3.03 کروڑ آبادی کے ساتھ اس کی معیشت سیاحت اور کان کنی پر منحصر ہے، مگر قدرتی وسائل کی فراوانی کے باوجود غربت کے مسائل سے دوچار ہے۔یہ رپورٹ دنیا بھر میں جاری اقتصادی مسائل کی نشاندہی کرتی ہے، جس میں افریقی ممالک سب سے زیادہ متاثر نظر آتے ہیں۔ تاہم، پاکستان اور بنگلہ دیش کا اس فہرست میں شامل نہ ہونا ان کی اقتصادی صورتحال میں کچھ بہتری کی علامت ہے۔ اور یہ بات حسب توقع بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں