جڑانوالہ میں ڈکیتی راہ زنی کی وارداتوں میں اضافہ،شہری خوفزدہ

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ ڈاکوئوں نے ڈکیتیوں کے دوران لاکھوں روپے لوٹ لئے مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کر دیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود 240موڑ پر نجی بنک کے قریب ڈاکو نے فخر عباس سے 2لاکھ روپے لوٹ لئے تھانہ بلوچنی کی حدود میں ڈاکوں نے عدیل سے 80ہزار روپے نقدی لوٹ لی جبکہ تھانہ صدر کی حدودِ چک نمبر 648 گ ب میں ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے احمد علی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ جڑانوالہ میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے۔ شہریوں نے آر پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیتی وارداتوں کو کنٹرول کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں