جھنگ چنیوٹ روڈ پر دودھ سپلائر گاڑی کی چیکنگ،ملاوٹی دودھ تلف

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جھنگ چنیوٹ روڈ پر دودھ سپلائر گاڑی پکڑ لی اور 400 لٹر ملاوٹی دودھ ضائع کرادیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں جعلسازی پر مقدمہ درج،2 ملزم گرفتار،ایک موقع سے فراراور سپلا ئر گاڑی پولیس کے حوالیکردی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ 3820 لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا تو گاڑی کے ایک حصہ میں موجود 400 لٹر دودھ کیموقع پر کئے گئے ٹیسٹ ناقص قرار پائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ دودھ میں پاڈر اور مختلف ممنوعہ اجزا کی ملاوٹ پائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ طویل ریکی کے بعد سپلائر گاڑی کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی،دودھ کے تفصیلی جائزے کے لئے سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھوا دیئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ مضر صحت دودھ چنیوٹ شہر اور مضافات میں سپلائی کیا جانا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہری گھروں میں استعمال ہونے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر سے مفت ٹیسٹ کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں