24

جیلانی روڈ پر کرنٹ لگنے سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ جیلانی روڈ پر دیوار پھلانگتے ہوئے بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ دائود نگر کا رہائشی 32سالہ اسلم جیلانی روڈ پر کباڑ کی دکان کی دیوار پھلانگنے لگا تو قریب سے گزرتی ہوئی بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے زور دار جھٹکا لگنے سے گر پڑا، راہگیروں نے مذکورہ نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں قریبی ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد اسکی موت کی تصدیق کر دی۔ تاہم اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں