حاجی محمد فیصل سعید کی چوہدری شیر علی سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرائیں اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین فیصل آباد حاجی محمد فیصل سعید (نشاط سویٹس والے) کی بابائے سیاست چوہدری شیر علی سے ملاقات۔ حاجی محمد فیصل سعید نے چوہدری شیر علی کی خیریت دریافت کی اور انہیں پارٹی’ سیاسی اور سماجی خدمات خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں پارکس کی صفائی اور علاقے کے سیوریج کے مسائل حل کروانے پر چوھدری شیر علی کا شکریہ ادا کیا ۔تمام پارکس میں لائٹس لگوانے کی بھی درخواست کی جس کا چوھدری شیر علی نے وعدہ کیا ۔ علاوہ ازیں چوہدری شیر علی نے حاجی محمد فیصل سعید کو آرائیں اتحاد کونسل کا وائس چیئرمین فیصل آباد بننے پر مبارک باد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں